شجر کاری مہم قومی فریضہ ہے…فہد حسین شیخ
27-10-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے سینٹرل جیل میں سپرنٹنڈنٹ / انچارج عبد الکریم عبا سی کے ہمراہ پو دے ا لگا کر شجر کا ری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم قومی فریضہ ہے، تاجر برادری کی طرف سے شجر کا ری مہم شروع کی گئی ہے، شجر کاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے، ماحول کو صاف رکھنے کے لئے 25فیصد جنگلا ت کی ضرورت ہو تی ہے، سپرنٹنڈنٹ عبد الکریم عباسی نے کہا کہ ہمیں شجر کا ری میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنا چاہئے، درخت اور پودوں کی بدولت ہم صاف ہوا، غذا، پانی، لکڑی، پھل سبزیاں اور میوہ جات حاصل کرتے ہیں۔ بے شمار ایسے بھی درخت اور پو دے ہوتے ہیں جن سے ادویات بنتی ہے اور انسان چرند پرند فائدہ اٹھاتے ہیں جنگلوں کی کٹائی اور نامناسب منصوبہ بندی کی وجہ جنگلات کی شرح چار فیصد ہو گئی ہے۔شجر کاری مہم کے دو سرے مرحلے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے راجپوتانہ اسپتال میں بھی شجر کاری کرتے ہوئے پو دے لگائے، فہد حسین شیخ نے اسپتال کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے،درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں، درختوں کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ قبل ازیں راجپوتانہ اسپتال پہنچنے پر فہد حسین شیخ اور ان کے ساتھیوں کا اسپتال انتظامیہ نے پر تپاک استقبال کیا، شجر کاری مہم میں چیمبر کے نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اراکین محمد شاکر میمن، عبد الوحید شیخ، عبد الستا رخان، احسن ناغڑ، جاوید اقبال موجود تھے۔