کشمیریوں پر مظالم بند کرو…تاجر و صنعتکار
یو م سیا ہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
27-10-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ27اکتوبر 1947 کو کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طو رپر منایا جا رہا ہے، بھا رت 74سال سے تمام تر مظالم و جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ کبھی ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق ارادیت دلوائے،تاجروں و صنعتکا روں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں پر مظالم بند کرو، کشمیریوں کو اپنی مرضی سے جینے کا حق دو۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے ذریعے ان کی آواز کو دبائی نہیں جا سکتی، کسی بھی صو رت میں ہم کشمیری عوام کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے اورپاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے، حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ نے کہا کہ ڈنمارک اور فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت تاجر برادری شدید مذمت کرتی ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان حرکتوں سے ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان مبارک میں کمی نہیں آ سکتی، انہوں نے کہا کہ فرانس کی حکومت اور شہریوں نے ہمیشہ ہما رے دین اسلام کے بارے میں نفرت آمیز کردار ادا کیا ہے، تاجر برادری فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔