28-11-2019
حیدرآباد ( ) قونصل جنرل ملائیشیا خیر النظرن عبد رحمن نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں حکومت ملائیشیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے موقف کی حمایت کرتی ہے۔ ملائیشیا پاکستان سے پھل بالخصوص مینگو در آمد کر رہا ہے، فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے اچھے نتائج آ رہے ہیں سینٹر ایکسی لینس کلچر سو سائٹی پاکستانی طلبہ کو پیشگی تعلیمی اداروں میں داخلے دے رہے ہیں، آئندہ سال سے سیا حت کو بھی فروغ دیں گے، حیدرآباد چیمبر کے ممبران ملائیشیا کا دو رہ کریں، قونصل خانہ کے محمد حسینی ضیا ء الدین وائس قونصل، جوہری بن منال سائنس قونصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراللہ نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے حیدرآباد کے تاجروں کو تقویت ملے ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ ملائیشیا کے مسلم برادرانہ تعلقا ت ہیں اور یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ پاکستان کے تاجر ملائیشیا کے ساتھ باہمی تجا رت کو پسند کرتے ہیں خاص طو رپر ہینڈی کرافٹ، کارپیٹ، ہوزری مصنوعات، براس اور ماربل مصنوعات اور اس کے علاوہ منقش ٹائل وغیر ہ۔ گورنمنٹ آف پاکستان اور صوبائی حکومتیں غیر ملکی سرمایہ کاری کی محفوظ گارنٹی دیتی ہے۔ ملائیشیا کے لئے یہاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت اچھے مواقع ہیں، خاص طو رپر ایگرو بیسڈ انڈسٹری، ایگریکلچر انڈسٹری / مشینری اس کے علا وہ پاور سیکٹر، تعمیرات اور اس سے منسلک دوسرے سیکٹر ہیں۔ بعد ازیں نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں سابق سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، سابق نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری اراکین علی احمد، وسیم جی، یوسف میمن، عبدالستار خان، ضیا ء مسرور جعفری، اسلم باوانی، رحمت اللہ ساند، احسن ناغر، اقبال بھٹی، حاجی اختیار احمد آرائیں، اعظم چوہان، سید یاور علی شاہ، عبد الوحید شیخ، حاجی اسمٰعیل غلام قادرکھتری، حفظ الرحمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل