29-6-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری اور سابق نائب صدر اور رکن آرگنائزنگ مینگو شو کمیٹی ضیا ء الدین نے مشترکہ بیان میں ”مینگو شو“ کے انعقاد پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکسپو سینٹر کی بحالی کو سراہا،مینگو شو کے انعقاد سے صوبہ سندھ بالخصوص حیدرآباد کی تجارتی سرگرمیوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، سندھ زرعی صوبہ ہے کاشتکاروں کو سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے سیمینار کے انعقاد سے مستقبل میں زرعی پیداوار میں اضافے اور بر آمدات بڑھانے میں معلوماتی سیمینار معاون ثابت ہوں گے۔ آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے چوتھے نمبر پر اور بر آمدات کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے، ہمارے پاس آم کی بر آمدات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے، بر آمد کنندگان مارکیٹنگ، پیکنگ اور پروسیسنگ کے طریقے کار کو جدید بنائیں، تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک کے مساوی پاکستانی آم کی فروخت کے اہداف حاصل کئے جاسکیں، مقامی سطح پر آم کی نمائش کے انعقاد سے آم کی اعلیٰ کوالٹی متعارف کرانے میں مدد ملے گی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے کہا کہ حیدرآباد کے گردو نواح میں بڑے پیمانے پر سبزیا ں، آم، کیلے، چیکو اور امرود کی بڑے پیمانے پر پیداوار ہو رہی ہے اور ایکسپورٹر کراچی ایئر پو رٹ سے وافر مقدار میں زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں، کر اچی ایئر پورٹ پر اکثر شپمنٹ ان لو ڈ ہونے کی وجہ سے بر آمد کنندگان کو بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ حیدرآباد ایئر پو رٹ سے کارگو سروس شروع کی جائے، تاکہ زرعی مصنوعات کو بیرون ملک ایکسپو رٹ کر کے ملک کے لئے زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے۔ ضلعی حکومت کی طرف سے مینگو شو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلعی حکومت کے ساتھ ہے، شہر کی ڈیولپمنٹ اور معا شی ترقی میں تاجر اور صنعتکا ر ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے دیگر ممبران مجلس عاملہ کے ہمراہ مینگو شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اسٹال کا معائنہ کیا۔
سیکریٹری جنرل