چیئر مین فتح گروپ گوہراللہ بلا مقابلہ دوسری بار HCCIکے صدر منتخب
30-9-2019
حیدرآباد ( )چیئر مین فتح گروپ گوہراللہ دوسری مرتبہ بلا مقابلہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ محمد شاکر میمن بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اور الحاج گلشن الٰہی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب قرار پائے۔ سیکریٹری و ریٹرننگ آفیسر سید فخر عالم زیدی کے مطابق جنرل باڈی ممبران نے متفقہ طو رپر مجلس عاملہ کے اراکین اور عہدیداروں کے انتخابی نتائج کی منظو ری دے دی، نومنتخب صدر جناب گوہراللہ صاحب نے صنعتکا روں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ تاجر برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے ٹیکسیشن کے مسائل سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، موجودہ حالات میں صنعتیں چلانا مشکل ہو گیا ہے حیدرآباد چیمبر ان مشکلات کا سدباب کرے گا، حیدرآباد سائٹ کے انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی سے بھی صنعتکا رپریشان ہیں، حکومت سندھ صنعتی فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ نو منتخب سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن اور نو منتخب نائب صدر الحاج گلشن الٰہی نے بھی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اعا دہ کیا کہ نو منتخب باڈی تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے صدر محمد سلیم شیخ نے کہا کہ میں عہدیداروں کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ انتخابی عمل کی بخوبی تکمیل ہوئی، میں سبکدوش ہونے والے اراکین عاملہ بالخصوص سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں اور سب سے بڑھ کر میں سرپرست اعلیٰ جناب سیٹھ گوہراللہ کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے میری ہر قدم پر رہنمائی فرمائی میں تمام نومنتخب اراکین مجلس عاملہ اور عہدیداروں کو بھرپور تعاون کا یقین دلا تا ہوں۔ سبکدو ش ہونے والے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ اور نائب صدر پیرسید محمود آئی جعفری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب گوہراللہ صاحب صدر حیدرآباد چیمبر کی سرپرستی میں تاجروں کے مسائل حل ہوں گے،اجلاس میں کثیر تعداد میں تاجروں وصنعتکا روں نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل