حیدرآباد چیمبر کے نئے صدر فہد حسین شیخ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
30-9-2020
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جنرل با ڈی اجلاس میں انتخابات 2020-2021کے نتائج کا اعلان سید فخر عالم زیدی سیکریٹری جنرل نے کیا، جس کے مطابق فہد حسین شیخ صدر، محمد وسیم سینئر نائب صدر اور حاجی محمد اسمٰعیل نائب صدر منتخب ہو ئے۔ جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں مظہر الحق، فہد حسین شیخ، سید یاسین علی، شاہ جہاں ولی بھائی، حاجی محمد اسمٰعیل، محمد عارف، عبد الفرید راجپوت، محمد فیضان الٰہی، حاجی اختیار احمد آرائیں، محمد سلیم شیخ، ذو الفقار علی چوہان اور یوسف میمن شامل ہیں، سیکریٹری جنرل حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر فہد حسین شیخ، سینئر نائب صدر محمد وسیم اور نائب صدر حاجی محمد اسمٰعیل نے سابقہ عہدیداران جناب گوہراللہ، محمد شاکر میمن، پیر الحاج گلشن الٰہی کی کویڈ 19میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حیدرآباد چیمبر کے ممبران کے لئے خدمات کو سراہا۔ نومنتخب صدر فہد حسین شیخ نے تاجروں کے اجتما عی مسائل حل کرنے کا اعا دہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد چیمبر صنعتی اور کاروبا ری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔