30-12-2019
حیدرآباد ( ) سیکریٹری انڈسٹریز سندھ ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر صنعتکا روں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ میں واٹر سپلائی کے ایشو ہیں، پاپولیشن بڑھ رہی ہے، ہما ری تمام تر توجہ صنعتی ترقی کی طرف ہے، انڈسٹریز بڑھیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، صنعتوں کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ سے انکروچمنٹ کے خاتمے پر بھی توجہ دی جائے۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ایم شاکر میمن نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ آپ صوبے کی صنعتوں کی ترقی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، حیدرآباد میں ریوینیو جنریٹ اور روزگار فراہم کرنے والی صنعتیں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں، حیدرآباد سائٹ کی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، واٹر سپلائی لائنوں کی خستہ حالی کی وجہ سے صنعتوں کو پانی مہیا نہیں ہوتا، نکا سی آب کا بھی نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی تعمیر کی بھی اشد ضرورت ہے او ر حیدرآباد سائٹ میں انکروچمنٹ کے خاتمے پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ تعمیر کے باوجود آپریشنل نہیں ہو سکا ہے، حیدرآباد سائٹ فیز IIمیں صنعتکا روں نے 2کروڑ 55لاکھ 68ہزار روپے پیشگی سائٹ کو ادا کئے ہیں اس کے باوجود ابھی تک صنعتی پلاٹ نہیں دیئے گئے، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں سید یاور علی شاہ، مظہر الحق چوہدری، شاہد کے کے، عامر شہاب، عبد الوحید شیخ، حفظ الرحمن، اعظم چوہان، نور الدین نو ری، پیر سید محمود آئی جعفری، احسن ناغر، ضیا ء مسرور جعفری، وسیم جی، محمد اقبال شیخ، محمد اقبال، محمد اسلم نربان،، عبد الستار خان،ایوب شریف، یوسف میمن، شوکت سومرو، محمد حسین غو ری، جاوید اقبال و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل