31-8-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ اور نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں تاجر ان و صنعتکا روں کی طرف سے محرم الحرام کے دوران پاکستان رینجرز اورسندھ پو لیس کی طرف سے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایوان کے عہدیداروں نے میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سہیل مشہدی کی توجہ حیدرآباد سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد میں صفائی کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور مساجد سے متصل شاہراہوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈی جی واسا غلام محمد قائم خانی سے اپیل کی ہے کہ حیدرآباد کے تمام علا قوں کی سیوریج مین ہول کی صفائی کرائی جائے تاکہ عوام الناس محرم الحرام کو ادب و احترام کے ساتھ منا یا جا سکے۔