پریس ریلیز
06-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی جملہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں 75فیصد بہتر ہوئی ہے، صدر عدیل صدیقی کو مبارکباد دیتاہوں، ہم لوگ ایک مضبوط ٹیم کے تحت تاجر برادری کی خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار تاجروں کو آگے لانا چاہتے ہیں جو کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں، حیدرآباد چیمبر حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی ہر فورم پر تاجر برادری کے مسائل پیش کر رہے ہیں جو کہ خو ش آئند بات ہے، تاجر برادری کے جو مسائل سالوں سے التوا ء کا شکار تھے وہ حل کرا لئے گئے ہیں یہ ایک بڑی کامیابی ہے، ضلعی انتظامیہ صنعت وتجا رت کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں حیدرآباد چیمبر کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہی ہے جو کہ بے مثال روابط کی علا مت ہے۔ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی ممبرشپ میں تیزی سے اضافہ تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے سال 2022میں پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلا فی نقصان ہوا، عالمی برادری متاثرین کی بحالی کے لئے جو خدمات انجام د ے رہی ہے و ہ قابل تحسین ہے، حکومت ماحولیا تی تبدیلی کے اثرا ت سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹھو س اقدامات کرے، تاجر برادری صنعت و تجارت کے فروغ میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، حیدرآباد کی تاجر برادری نے سال 2022میں ایف۔ بی۔ آر۔ کو چونتیس ارب روپے ٹیکس ادا کیا، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعتی و تجا رتی پالیسی بنائی جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی ترقی ممبران کی مرہون منت ہے، مثالی کامیابی ریلیشن شپ بہترین ٹیم کا نتیجہ ہے، ملک بھر کے بڑے ایوانوں میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آواز کو سنا جاتا ہے، چیمبر کا کام کاروبا ری پالیسیوں میں تاجر برادری کے حقوق اور بزنس کا تحفظ کرنا ہے، حیدرآبادکی آبادی بڑھ رہی ہے، ہم نے لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے ہیں اسی لحاظ سے مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز پلان کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں حیدرآباد کی عوام کو سہولیات اور روزگار حاصل ہو سکے۔ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ میں صدر عدیل صدیقی کی خدمت کے جذبے کے تحت آج بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں، چیمبر کی تاریخ میں صدر پاکستان نے حیدرآباد چیمبر کی دعوت پر ممبران سے ملاقات کی، اس کے علا وہ چیمبر کے ممبران کے بہت سے مسائل حل کئے گئے، صدر عدیل صدیقی کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، افتخار عبا سی، سید علی حسن لجپال، محمد عدنان خان، مرزا مسعود بیگ، صلاح الدین قریشی، شفقت اللہ میمن، شازان شیخ، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ، سید طاہر علی شاہ، فرمان بیگ، سرفراز عبا سی، حماد درانی، مقصود احمد چوہان، اسلم خان دیسوالی، جاوید خلجی، راشد قریشی، علی رضا آرائیں، رضوان احمد، کامران راجپوت اور عابد بھائی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل