پریس ریلیز
تاجروں و صنعتکا روں کی ایچ سی سی آئی کے نائب صدر اویس خان سے تعزیت
06-06-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور مجلس عاملہ کے اراکین اور سب کمیٹیوں کے چیئر مینز نے ممتاز بزنس مین حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان کے برادر مادر قادر شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اویس خان اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے،اللہ تبار ک تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور بہشت میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔
سیکریٹری جنرل