پریس ریلیز
03-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر ٹریفک اینڈ روڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال اور اراکین محمد عدنان خان اور محمد دانش خان نے ایس پی ٹریفک غلام رسول سیال سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایس پی ٹریفک غلام رسول سیال نے بتایا کہ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں، اسکول، کالجز اورمرکزی تجا رتی مارکیٹس پر ٹریفک پو لیس کانسٹیبل خدمات انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی میں گاڑیوں کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھرپور معاونت کی جا تی ہے، ٹریفک پو لیس سارجنٹ اور ایس او فیلڈ میں ٹریفک نظام کو مانیٹر کر رہے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کوئیک رسپانس فورس کام کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کی سب کمیٹی نے جن مقامات پر ٹریفک جام کی نشاندہی کی ہے ان علا قوں میں ٹریفک کی بحالی کے لئے فو ری اقدامات اٹھا ئیں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹریفک اینڈ رو ڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے ایام میں ٹریفک پو لیس کی نمایاں کارکردگی کو سراہایا، ہما رے ٹریفک پو لیس کانسٹیبل نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،جگہ جگہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک روانی متاثر ہو تی ہے، حیدرآباد چیمبر کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ شہر کے گنجان آباد شاہراہوں لبیک چوک، بوسٹن ہاؤس اسکول لطیف آباد اور رسالہ رو ڈ حیدرآباد پر سگنل نصب کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم الشان کلا تھ مارکیٹ، ٹاور مارکیٹ، تلک چا ڑی، چھو ٹکی گھٹی، الیکٹرانک مارکیٹ، اسٹیشن روڈ اور شمع کمرشل ایریا کے مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں۔
سیکریٹری جنرل