پریس ریلیز
04-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و چیئر مین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی اویس خان نے گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ کوہسار کے دورے پر مختلف شعبوں کا معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل لیاقت علی مشو ری نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے لیبارٹری اور مشینری کی مرمتی کام کرائے ہیں تاکہ تعلیمی معیا ر کو بہتر بنایا جا سکے، اس کے علا وہ انسٹیٹیوٹ میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا ہوا ہے، توقع ہے کہ مستقبل میں بھی طلبہ کے تعلیمی معیا ر پر فوکس رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایجو کیشن آرگنائزیشن سے نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے، عما رت، فرنیچر کی خستہ حالی، لیبارٹری میں مطلوبہ سامان، کیمسٹری اور فزکس کے پروفیشنل اساتذہ اور ٹرانسپو رٹیشن کے فقدان پر تشویش کااظہار کیا، سول اور مکینکل ایسو سی ایٹ انجینئر کے طلبہ اور ان کے والدین کو ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،تین سو پچاس طلبہ کے داخلوں میں سے حاضری کا تنا سب انتہائی مایوس کن ہے، پرنسپل اور اساتذہ کو طلبہ کی حاضری کو بہتربنانے کے لئے اچھا لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کوہسار گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے،شہر میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو کم کرنے میں گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ کوہسار نمایاں خدمات انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ کوہسار سے فارغ التحصیل سول اور میکینکل ایسو سی ایٹ انجینئرز کی انٹرن شپ میں تعاون کرے گا۔ قبل ازیں گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ کوہسار کے پرنسپل لیاقت علی مشو ری نے بتایا کہ ریگولر پروگرام کے تحت صبح کے اوقات میں طلبہ کو سول اور میکینکل ایسو سی ایٹ انجینئرکے تین سالہ ڈپلو ما کروا رہے ہیں اور سیلف اسکیم کے تحت صبح کے اوقات میں الیکٹریکل، سوفٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی ڈپلوما کی کلاسز پڑھائی جا ری ہیں، فیکلٹی میں ٹریڈ سے متعلق اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے باہر سے اساتذہ ماہانہ بنیا دوں پر بلانے پڑتے ہیں، مجمو عی طو رپر ہمارے پاس تین سو پچاس طلبہ سول اور میکینکل ایسو سی ایٹ انجینئر کا ڈپلوما کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مقصود احمد چوہان، محمد اریب خان، حماد درانی، فیضان خان ودیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل