پریس ریلیز
30-5-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے لطیف آباد بزنس فورم کی طرف سے دیئے گئے عشائیے کے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیڈنگ چیمبر آف کامرس کی طرز پر حیدرآباد چیمبر نے تاجروں کو سہولت مہیا کرنے میں پر عزم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کو ایک چھت تلے بہت سی سہولیات میسر ہوں، پیٹرولیم مصنوعات میں یکمشت 30روپے اضافے سے تاجر برادری اور عوام بہت پریشان ہیں، پیٹرول اور گیس خام مال کے طو رپر صنعت و تجارت اور زراعت میں استعمال ہو رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے انڈسٹریل سیکٹر کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی اس قسم کے حالات میں تاجروں کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت کو تاجر برادری کے مسائل پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں لطیف آباد بزنس فورم کے مرکزی صدر عرفان شیخ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے، کافی عرصے سے تاجر محسوس کر رہے تھے کہ حیدرآباد چیمبر درست طریقے سے تاجروں کے مسائل پیش نہیں کر رہا تھا اور تاجر برادری میں مایوسی پیدا ہو گئی تھی، آپ کے آنے سے تاجر برادری میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ہے اور تاجروں کو یہ توقع ہو چکی ہے کہ حیدرآبادچیمبر تاجروں کے مسائل حل کرانے میں ہرممکن کوشش کرے گا۔ اس موقع پر مہمان اعزازی ایم۔ پی۔ اے۔ ندیم صدیقی، سرپرست حیدرآباد چیمبر اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کے علا وہ اراکین پہلاج رائے، مرزا مسعود بیگ، ضیا ء الدین، افتخار الدین عبا سی، علی لجپال، حسام بیگ، اریب خان، طاہر شاہ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹر جنرل