پریس ریلیز
تجا رت میں 9حصہ رزق ہے، تجا رت میں پیسے کو مقصد نا بنائیں…ثوبان عطاری
حیدرآباد چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرحوم سابق صدور کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماع
22-6-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکریٹریٹ میں مرحوم سابق صدور غازی نصیر الدین، عباس بھائی، ہاشم ایچ۔ اے۔ دادا، شیخ فرید الدین صدیقی، الحاج ولی محمد اکبر جی، عنایت اللہ برکت بھائی، محبوب خان غو ری، دوست محمد جمال بھائی، عماد الدین صدیقی، جمیل احمد، ہدایت اللہ ولی بھائی،یوسف علی کوثر بھٹی، عبد الزاق میمن، شفیق احمد قریشی، عزیز الدین آرائیں کے علا وہ مرحوم سابق سینئر نائب صدور، مرحوم سابق نائب صدور کی ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور اراکین مجلس عاملہ نے کیا۔ دعوت اسلامی پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ثوبان عطا ری نے تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد لوگ ایصال ثواب کریں گے، قیمتی دولت ایمان ہے، جس کی حفاظت کے لئے اولیا اللہ تھر تھر کانپتے تھے، یہ لوگ ایمان کے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے، شیطان سے بچنا ہے تو دینی علم حاصل کریں، دن میں 20مرتبہ موت کو یاد رکھنے والا شہدا ء کے ساتھ اٹھایا جائے گا، اللہ تبارک تعالیٰ ماں سے 70گنا زیا دہ بندے سے پیار کرتا ہے، حضرت محمد مصطفی ﷺ نے تجارت کا پیشہ اپنایا،بہترین تجار ت کی، دنیا میں ان کا اور ان کی تجا رت کا کوئی ثانی نہیں، تجا رت میں 9حصہ رزق ہے، تجا رت میں پیسے کو مقصد نا بنائیں، اس طرح تجارت کریں کہ ثواب ملے، ڈاکٹر مریض کے ساتھ ہمدردی اور شفقت سے پیش آئیں،عیادت کاثواب ملے گا، حیدرآباد چیمبر کے مرحوم سابق صدور کے لئے ایصال ثواب کی اچھی کو شش ہے، دعوت اسلامی پاکستان مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مواقع فراہم کر رہی ہے، دنیابھر میں مساجد اور مدارس کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے،پانی کا فلٹر پلانٹ مدرسوں، اسکول و کالجرز، دیہی علا قوں میں لگائیں، کھانا کھلائیں، یہ بھی ایصال ثواب کے اچھے طریقے ہیں۔ ممبران نے حیدرآباد چیمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرحوم سابق صدور کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماع کو سراہا، ایسے اجتماعات ہونے چاہئیں جو کہ تاجر برادری میں محبت اور رواداری میں اضافے کا باعث بنیں۔اجتماع میں دعوت اسلامی حیدرآباد کے محمد دانش عطا ری، نگراں حیدرآباد سٹی سہیل عطا ری، نگراں مجلس تاجران محمد جنید رضا عطا ری، حیدرآباد چیمبر کے اراکین پہلاج رائے، مرزا مسعود بیگ، افتخار الدین عبا سی، محمد سلیم خان، علی لجپال، صلا ح الدین قریشی، ظہیر جان، ضیا ء الدین قریشی، اختیار احمد آرائیں، احسن ناغڑ، سمیر اقبال میمن، محمد دانش خان، عزیز احمد خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل