پریس ریلیز
شمع کمر شیل انڈسٹریل ایریا کچرا ڈمپنگ پوائنٹ کے معاملے کو ہر فو رم پر اجا گر کریں گے…عدیل صدیقی
ایکسپریس فیڈر سے چھو ٹے صنعتکا روں کو پاور سپلائی سے صنعتوں کی پیداوار بہتر ہو گی
21-07-2022
حیدرآباد ( )ایکسپریس فیڈر سے یہاں کی صنعتوں کو پاور سپلائی سے صنعتکاروں کی لو ڈ شیڈنگ کی شکایات کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حیدرآباد کے صنعتکا رو ں کی طرف سے چیمبر کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ SMEسیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، چھو ٹی صنعتیں روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ حکومت کے پاس بجلی کی پیداوار بڑھانے کے وسائل نہیں ہیں، موجودہ حالات میں ملکی سطح پر پاور شارٹ فال سے بجلی کے بحران کا خدشہ ہے، حکومت کو اس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کچرا ڈمپنگ پوائنٹ کے معاملے کو ہر فو رم پر اجا گر کریں گے جو کہ ماحولیاتی آلو دگی کا باعث بن رہا ہے تجا رتی قوانین کے تحت صنعتی ایریا میں صفائی ستھرائی کے انتظام ہونا کرنا ضروری ہیں، عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر معاملہ حل کرائیں گے۔ قبل ازیں شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حیدرآباد کے صدر اعجازعلی راجپوت نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور ان کے رفقاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے عہدیداران تاجر برادری کے مسائل کامیابی سے حل کرتے نظر آ رہے ہیں،اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ صدر عدیل صدیقی کی کاوشوں سے چھو ٹے تاجرو ں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، شمع کمرشل انڈسٹریل ایریا میں کچرا ڈمپنگ پوائنٹ کی وجہ سے صنعتی و تجا رتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور اس سے عوام بھی براہ راست پریشان ہے، حیدرآباد چیمبر اس سلسلے میں تاجروں کی مدد کرے۔ استقبالیہ میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین لال چند لیمانی، حسام اقبال، ضیا ء الدین، اکبر درانی، محمد سلیم خان، محمدعدنان خان، فہیم خان، حماد درانی، طاہر شاہ، ایسو سی ایشن کے چیئر مین جاو ید،سیکریٹری جنرل نواب الدین و دیگر صنعتکار موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل