پریس ریلیز
پاکستان کی معیشت صنعت و تجارت کی ترقی پر منحصر ہے…عدیل صدیقی
03-08-2022
حیدرآباد ( )پاکستان کی معیشت صنعت و تجارت کی ترقی پر منحصر ہے، کاروبا ر کا مقصد معا شی ترقی اور روزگار مہیا کرنا ہے، یہ بات حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کرو ز کلب ٹنڈو جام میں راؤ فیصل اور راؤ اصغر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شریک تاجروں سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی تاجر برادری کی ترقی ہے، تاجر بھا ری سرمایہ کار ی سے کاروبا ری سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں، کاروباری سرگرمیوں سے جہاں عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے حکومت کو بھی ریوینیو حاصل ہو گا۔ میزبان راؤفیصل نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی اور ان کے رفقا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت سے یہاں کی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یقینا حیدرآباد چیمبر جو کہ حیدرآباد کی معا شی ترقی میں فعال کردارادا کررہا ہے، آپ کی کاوشوں سے اس علا قے کی کاروباری سرگرمیوں میں مدد ملے گی اور یہ علا قہ بھی کاروباری لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ عشائیے میں سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، محمد اریب خان، ظہیر جان، شہید بینظیر آباد CPLC چیف ظہیرخاصخیلی،حیدرآباد CPLC ڈپٹی چیف فیصل لاکھانی شریک تھے۔
سیکریٹر ی جنرل