پریس ریلیز
05-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر عدیل صدیقی نے آل ہو ٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ مسائل بتائیں حل کرائیں گے، یوں تو پو را شہر مسائلستان بنا ہوا ہے، انفرا اسٹرکچر، روڈ نیٹ ورک تباہ ہے، بجلی گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے بزنس کرنا محال ہو گیا ہے، میں تو کہتا ہوں کہ تاجر برادری بڑی دلیر ہے کہ ان حالات میں بھی کاروبار اور صنعت چلا رہے ہیں، ملک کی GDPکا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں،ہر حال میں اپنا کام کرنا ہے، ٹریڈرز اور انڈسٹریلسٹ کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں حیدرآباد میں اکنامی زون لا رہے ہیں، ہم نے کویڈ 19میں ہوٹل سیکٹر کے ریلیف کی بات کی، ہو ٹل کے کاروبار کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر سے بات چیت کے ذریعے کاروبا ری اوقات بڑھوائے، ہمارا تو موقف ہے کہ کیسے بھی حالا ت ہوں کاروبار بند نہیں کرنا چاہئے، ہوٹل ریستوران سب کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، نواب خان چیئر مین ہوں گے۔ حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال بیگ نے کہا کہ ہو ٹل ریستوران بزنس میں مسائل آ رہے ہیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک ٹو لہ حیدرآباد چیمبر کے عہدیدارا کہلوا رہا ہے، ہمیں تاجر برادری اور یکجہتی اور آگاہی پیدا کرنی ہے، تاجر برادری محض مفروضے پر یقین نا کریں۔حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ آپ کے آنے سے روابط میں مزید اضافہ ہوگا اور مل کر تاجر برادری کی بہتری کے لئے کام کر یں گے۔ آل حیدرآباد ہو ٹل اینڈ ریستوران ایسو سی ایشن کے صدر نواب خان نے کہا کہ ملاقات کا مقصد موجودہ حالات کے تناظر میں قیاد ت سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائسنس کے حصول میں صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت اراکین ندیم صدیقی، لال چند لیمانی اور پہلاج رائے کی خدمات لائق تحسین ہیں، ہر محاذ پر ایسو سی ایشن آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آل حیدرآباد ہو ٹل اینڈ ریستوران ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری غلام سرور نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں کاروبا ر کرنا مشکل ہو گیا ہے، کویڈ میں ڈائننگ پر پابندی سے بزنس کو ریکا رڈ نقصان ہوا، توانائی بچت کے حوالے سے حکومت کے اوقات کار بالکل ہو ٹل بزنس کے حق میں نہیں رہے، بزنس متاثر ہونے سے ورکر اور کاریگروں کی اجرت ادا کرنا مشکل ہو گیا، کئی ہو ٹل بند ہو گئے، حیدرآباد میں 5ہزار سے ہوٹل اور ریستوران سے وابستہ 80ہزار ورکرز عوام کو سروس فراہم کر رہے ہیں، ہم انتہائی کم منافع پر کاروبار کرتے ہیں۔ لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت مرز احسن مسعودبیگ، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی،احسن ناغڑ، افتخار عبا سی، علی لجپال، فرمان بیگ کے علا وہ آل ہو ٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے صدر نواب خان، سینئر نائب صدر امیر الرحمن، جنرل سیکریٹری غلام سرور، فنانس سیکریٹری عبد اللہ شاہ، پریس سیکریٹری عادل نواب، سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد زون کے عہدیداران جاوید آغا، ثاقب شیخ، شہزاد کاکا، عین الدین کاکڑ، شاہد راجپوت، خیرو جان آغا، سمیع خان، یامین لغاری، پرویز علی، راجہ، نسیم آغا، محمد قاسم، ایم ہاشم ملک و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل