پریس ریلیز
13-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے دوسرے مرحلے میں مزید سب کمیٹیوں کی تشکیل کردی،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو چلانے والی کور کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپو ت، سرپرست اقبال بیگ، ندیم صدیقی، پہلاج رائے لال چند اور نجم الدین قریشی کی مشاورت سے سب کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی، آپ لوگ تاجروں کے مسائل حل کرانے پر فوکس کریں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ تاجر برادری کی بے لو ث خدمت اور شہر کی معیشت کو ترقی دینا ہے۔ موٹر سائیکل ایسو سی ایشن افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین افتخار احمد عباسی، ٹرانسپو رٹ سب کمیٹی کے چیئر مین اسلم خان دیسوالی، پیسٹی سائیڈ / سیڈ سب کمیٹی کے چیئر مین علی رضا، آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین مقصو داحمد چوہان، میونسپل افیئرسب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ، پی ٹی سی ایل سب کمیٹی کے چیئر مین ظہیر جان، ٹریفک اینڈ روڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن (علی لجپال)، میرج ہال سب کمیٹی کے چیئر مین شکیل احمد خانزادہ،فوڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی ، ٹریڈ یونین سٹی سب کمیٹی کے چیئر مین سید طاہر علی شاہ اورواسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان کو مقرر کیا ہے۔ سرپرست اقبال بیگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں انتھک محنت کرنی ہوگی۔سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ سب کمیٹی کی چیئر مین شپ بھا ری ذمہ داری ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں قدم قدم پر مدد اور تعاون کریں گے۔سب کمیٹیوں کے چیئر مینز نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم اس پر پورے اتریں گے بلکہ اپنی مارکیٹوں میں تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الد ین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، افتخار احمد عبا سی، علی لجپال، محمد عدنان خان، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، محمد اکبر خان درانی، فہیم خان، معیز عباس، غازی صلاح الدین، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، شازان شیخ، عرفان شیخ، محمد اریب خان، احسن ناغڑ، طاہر شاہ، فرمان بیگ، رانا غلام رسول، حماد درانی، اسلم خان دیسوالی، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل