پریس ریلیز
6-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس اینڈ اسمال انڈسٹری کے دور ے پر سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ اور نائب صدر اویس خان کی طرف سے نو منتخب صدر محمد فاروق شیخانی، سینئر نائب صدر محمد عارف میمن اور نائب صدر ڈاکٹر محمد فاروق نامی کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر عدیل صدیقی نے تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزارت تجا رت حکومت پاکستان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس اینڈ اسمال انڈسٹری کو لائسنس جا ری کیا ہے اور یہ ہی منظور شدہ ٹریڈ با ڈیز ہیں، گورنمنٹ اتھا رٹی کو چاہئے کہ تاجر برادری سے مشا ورت میں ان ٹریڈ با ڈیز کو آن بو ر ڈ لیں تاجر برادری کے مسائل پر دونوں چیمبر ایک پیج پر ہیں، ملک کے دوسرے شہروں میں اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری چیمبر کام کر رہے ہیں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حکومتی سیٹ اپ میں اگر تبدیلی ہو تی ہے تو ڈالر کی قیمت 270روپے تک جانے کا امکان ہے اس ہی حکومت کو چلتے رہنا چاہئے، ہما ری ایکسپو رٹ خطرناک پو زیشن میں ہے،بجلی گیس اور انفرا اسٹرکچر کے فقدان کے باوجود تاجر برادری معیشت کے استحکام کے لئے کام کر رہی ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ موسم سرما میں توانائی بحران سے صنعتوں کو بچانے کے لئے حکومت کو مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، بجلی گیس کی لو ڈمینجمنٹ سے صنعتوں کے پیداواری استطاعت کم ہونے کے امکانات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بجلی اور گیس کی لو ڈ مینجمنٹ شیڈول حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشاورت تشکیل دیئے جائیں، سیا سی عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، حکومت کو حالات کی مناسبت سے پالیسیاں بنانی چاہئے، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدیل صدیقی میرے رول ماڈل عماد صدیقی کے صاحبزادے ہیں، یہ ان کا بڑا پن ہے کہ ہمیں مبارکباد دینے کے لئے تشریف لائے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکی و غیر ملکی سطح پر پہنچانا جاتا ہے، گورنمنٹ اتھا رٹی کی طرف سے چھو ٹے بڑے چیمبرس کے رجحان کو ختم ہونا چاہئے، دونوں چیمبر س تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور ملک کی معیشت ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، دونوں اداروں میں اتفاق رائے موجود ہے، ملک میں سیا سی عدم استحکام ختم ہونا چاہئے تاکہ تاجر برادری معا شی ترقی پر فوکس کر سکے، مستقبل میں بھی باہمی تعاون جا ری رکھا جائے گا اور دونو ں چیمبر مل کر تاجر برادری کے اجتما عی مسائل کے خاتمے کے لئے اتھا رٹی سے بات کریں گے۔ صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ اور نائب صدر اویس خان سمیت وفد کے اراکین نے نو منتخب صدر محمد فاروق شیخانی، سینئر نائب صدر محمد عارف میمن، نائب صدر ڈاکٹر محمد فاروق نامی اور سابق صدور الطاف میمن، سلیم الدین قریشی، محمد اکرم انصا ری کو سندھ کے روایتی تحائف اور پھو ل پیش کئے۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین لال چند لیمانی، محمد سلیم خان، احسن ناغڑ، علی لجپال، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس کے سابق صدور محمد اکرم انصا ری، الطاف میمن، سلیم الدین قریشی، اراکین محمد ادریس میمن، ڈاکٹر عبد الجبار، یاسین خلجی، جاوید قریشی، محمد الناصر، اصغر خلجی، سید فراز شاہ، ایوب شیخ، کا شف شیخ، سکند ر علی راجپو ت و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل