پریس ریلیز
جدید علوم کی کاروبار اور صنعتکا ری میں بنیا دی حیثیت ہے…اویس خان
20-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے نیشنل بزنس ڈیولپمنٹ پروگرام (این بی ڈی پی) اوراسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے اشتراک سے ون آن ون کنسلٹنسی کے حوالے سے ”کاروبار ی ترقی کی تجویز“کے عنوان پر سیشن منعقد ہوا۔ نائب صدر اویس خان نے سیشن کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں جو کہ کاروبا ری ترقی میں ستون کی حیثیت رکھتی ہیں، پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ہم سب کو مل کر محنت سے صنعت و تجار ت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان کاروباری شعبے میں آگے آئیں، جدید علوم کی کاروبار اور صنعتکا ری میں بنیا دی حیثیت ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجا رت سے وابستہ لوگوں کی معلومات میں اضافے اور کاروبا ری آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے کنسلٹینسی، ٹریننگ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کر تا رہا ہے اور مستقبل میں بھی این ڈی بی پی اور سمیڈا کے تعاون سے مزید پروگرام کریں گے، تاجر برادری ٹریننگ اور سیمینار میں حصہ لے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں اور اچھی ملازمت کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے،ہمیں آئی ٹی ایکسپو رٹ بڑھانا ہے، رواں سال آئی ٹی ایکسپو رٹ تین ارب روپے ہونے کا امکان ہے جو کہ خو ش آئند ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھنا چاہئے۔ ٹرینر غلام مرتضیٰ میمن نے شرکا ء کو ون آن ون کنسلٹینسی میں بتایا کہ تاجر برادری قوانین کے تحت کاروبا رکو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات مثلاً کاروبار ی ترقی کی تجویز، کمپنی رجسٹریشن اور این ٹی این رجسٹریشن کے حوالے سے سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔ سیشن میں فرحانہ عبا سی، تحسین مہیسر، بلاول احمد، احسن ناغڑ، فرمان بیگ، افتخارعبا سی، علی لجپال، سید طاہر علی شاہ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل