پریس ریلیز
3-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد خان سوہو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر سے سفار ش پر باسکٹ ماؤنٹیڈ کرین حیسکو کو جلد مل جائیں گی جس کا افتتاح ایچ سی سی آئی صد ر عدیل صدیقی کریں گے، کسٹمر کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیحات ہیں، میرے دروازے کسٹمرز کے لئے کھلے ہیں، آن لائن اوپن کچہری میں کسٹمر کے مسائل کے حل میں کامیابی ہوئی ہے، کسٹمر کی سہولت کے لئے ٹرانسفارمر مینٹینس ورکشاپ بنا رہے ہیں، حیسکو کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے، 70فیصد ریکوری ہو رہی ہے، جبکہ لائن لاسز کی شرح 30فیصد ہے، حیسکو کی ریکوری کی شرح بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کمرشل ریکوری میں حیسکو سے تعاون کرے، حیدرآباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی تو زیا دہ اچھی سروس مہیا کی جا سکے گی، محدود وسائل میں کسٹمر کو بہترین سروس دے رہے ہیں،حیدرآباد کے 32فیڈر پر لائن لاسز کی شرح صفر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کو ٹری میں ماڈل کسٹمر سینٹر بنایا ہے، جبکہ حیدرآباد کے کسٹمر سینٹر کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، موسم سرما میں لائنوں کی مرمت اور نئے فیڈر لگائے جا رہے ہیں، تاکہ آئندہ گرمیوں میں عوام کو بجلی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، ہو سڑی فیڈر پر لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، ٹنڈو آدم اسمال انڈسٹریز فیڈر بھی دیں گے۔ حیدرآبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون گھی فیڈر ٹو پر مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ہو سڑی فیڈر پر مرمت کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہون نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معیشت کی جی ڈی پی میں 90فیصد حصہ ہے، تاجر برادری حیسکو کو 29فیصد ریوینیو فراہم کر رہی ہے، حیسکو اور صنعت و تجا رت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں ادا رے ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے، موسم سرما میں لو ڈشیڈنگ سے صنعت و تجا رت کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے، آئے دن ٹرانسفارمر جلنے سے کاروبا ری سرگرمیاں متاثر ہو تی ہیں، ان شکایات سے تاجر برادری اور حیسکو انتطامیہ میں فاصلے بڑھنے کا اندیشہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ کسٹمر کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جانا چاہئے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کی مشکلات دور کرنے سے حیسکو کو بھی فائدہ ہو گا، مرمت کے کاموں کے لئے حیسکو سب ڈویژن کو کرین مہیا کی جانی چاہئے، گنجان آباد بازاروں میں ٹرانسفارمر اوور لو ڈڈ ہیں لہذا ایڈیشنل ٹرانسفارمر لگائے جائیں، موسم سرما کے چار ماہ گیس کی شارٹ فال سے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صنعتوں کو چلانے کے لئے حیسکو بلا تعطل پاور سپلائی دے، انڈسٹریز چلیں گی تو ریوینیو جنریٹ ہو گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے تاجر برادری کے مسائل کا مکمل احاطہ کیا ہے اور ان مسائل کو حل ہونا چاہئے، صنعتوں کو فوکس کیا جائے تاکہ ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ حیسکو چیف کا عملی پر بھی کام نظر آ رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں حیسکو تاجر برادری کے مسائل اس ہی طرح ترجیحی بنیا دوں پر حل کرے گا۔اجلاس میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صد نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان دران، وائس چیئر مین فہیم خان، رکن نجم الدین ابڑو، اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، سامن مل دیونانی، علی لجپال، محمد عدنان خان، محمددانش خان، صلاح الدین قریشی، عامر شہاب، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجا ز علی راجپوت، عرفان شیخ، احسن علی خان ناغڑ، علی آرائیں، فرمان بیگ، محمد سلیم خان، مقصود احمد چوہان، اسلم خان دیسوالی، احتشام احمد انصا ری کے علا وہ حیسکو افسران عبد الغفور شیخ، سید غلام نبی، سجاد پرویز، رانا شفیق، مجیب سیال اور مشتا ق و دیگر وموجود تھے۔
سیکریٹری جنرل