پریس ریلیز
بینکنگ سیکٹر معیشت کا اہم ستون ہے…عدیل صدیقی
7-12-2022
حیدرآباد ( )ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے جنرل مینیجر محمد رضوان ڈو سانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے ملاقات میں انہیں حیدرآباد چیمبر کا صدر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم سی بی بینک لمیٹڈ تاجر برادری کو بینکنگ کی جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے، حیدرآباد چیمبر کی سفار ش پر مزید برانچز کھولنے جا رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر معیشت کا اہم ستون ہے، صنعت و تجا رت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایم سی بی بینک پاکستان کا نامور بینکوں میں سے ایک ہے، حیدرآباد میں کاروبار پھیل رہا ہے، مارکیٹوں میں مزید برانچوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے، تاکہ تاجر برادری بحفاظت طریقے سے کیش کی ترسیل کر سکیں، نئی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ اور آئرن اینڈ اسٹیل مارکیٹ میں ایم سی بی برانچز اوپن کی جانی چاہئے۔ صدر عدیل صدیقی نے ایم سی بی بینک کی کسٹمر سروس پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے بینک کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین نواب الدین قریشی، اعجازعلی راجپوت، رضوان احمد و دیگر بینک افسران نظیر حسین شہوانی اور عزیز عارف موجود تھے۔
سیکریٹری جنر ل