پریس ریلیز
شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کوشاں ہے…عدیل صدیقی
ڈسٹری بیو ٹرز کو پرو ڈکٹ کی نقل و حمل میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے…محمد فاروق
10-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے حیدرآباد ایف ایم سی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے صدر محمد فاروق نے ملاقات میں عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور پھو ل پیش کئے۔ وفد کے اراکین نے صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے چیمبر کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا، ایسو سی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ڈسٹری بیو ٹرز کو پرو ڈکٹ کی نقل و حمل میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹریفک پو لیس گاڑیوں کو شہر میں داخلے پر مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر رہی ہے، اس سلسلے میں حیدرآباد چیمبر ڈسٹری بیو ٹرز کی مدد کرے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ تاجروں کو بنیا دی کاروباری سہولیات اور ماحول کی فراہمی کے لئے بھرپور کو شش کر رہے ہیں، ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے مسائل کو متعلقہ فو رم پر اٹھائیں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر ٹریفک پو لیس سے رابطے میں ہے اور شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، حیدرآبادمیں سڑکوں کی تعمیر، نکا سی و فراہمی آب کے مسائل بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی روک تھام کے سلسلے میں بھی متعلقہ اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کو بنیا دی سہولیات دی جائیں تاکہ کاروبار ی سرگرمیاں تیز ہوں، صنعت و تجا رت فروغ پائے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ ملاقات میں سینئرنائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، ایسو سی ایشن کے سرپرست اعلیٰ یاسین میمن، چیئر مین الطاف میمن، نائب صدر ذکا ء الدین، جنرل سیکریٹری عبد الواحد، سیکریٹری اطلا عات جاوید گدی اور واجد حسین موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل