پریس ریلیز
16-03-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر ٹریفک اینڈ روڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال نے ڈی۔ آئی۔ جی۔ حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ سے ملاقات میں ٹریفک اور روڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا۔ ڈی۔ آئی۔ جی۔ حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے حیدرآباد چیمبر کے ڈیلی گیشن سے گفتگو میں کہا کہ رمضان المبار ک کے دوران تاجر برادری اور عوام الناس کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ رمضان المبارک کے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی تعطل کے جا ری رہے، ٹریفک پو لیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پو لیس کو لفٹر بھی مہیا کئے گئے ہیں تاکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی تسلسل سے جا ری رہے، تاجر برادری اور عوام ٹریفک کی روانی میں ضلعی ٹریفک پو لیس سے تعاون کریں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سہولت کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے تاکہ تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ بروقت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہر کی معا شی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹریفک اینڈ رو ڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال نے ڈی۔ آئی۔جی۔ سید پیر محمد شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاجر برادری کے مسائل نہایت ہی ہمدردی سے سنے بلکہ ان مسائل کو حل کرنے کے بھی احکامات جا ری کئے ہیں، ٹریفک پو لیس کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے اچھے انتظامات سے حیدرآباد کی عوام کو فائدہ پہنچے گا، اس موقع پرمحمد عدنان خان اور محمد دانش خان بھی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل