پریس ریلیز
رمضان المبارک کے دوران حیسکو کی کارکردگی قابل اطمینان رہی…عدیل صدیقی
13-04-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے رمضان المبارک کے دوران حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جملہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اور ان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس ایمانداری اور محنت سے عوام کو رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے وہ قابل تعریف ہے، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مستقبل میں بھی موجودہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں (آمین)۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جہاں خراب کارکردگی پر تنقید کی جا تی ہے، وہاں تاجر برادری ضروری سمجھتی ہے وہاں افسران کے اچھے کاموں اور ٹیم ورک کے ذریعے اچھی خدمات کو عوام کے سامنے لایا جائے،گذشتہ سال حیسکو میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، ٹرانسفارمر پھٹنے اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے شٹ ڈاؤن لینے کی شکایات سے تاجر برادری کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، کنڈا سسٹم کی وجہ سے صارفین پر ڈٹیکشن لگائے گئے جو کہ ایماندار صارف کی حق تلفی ہے، ہما رے مشاہدے میں ہے کہ اس سال حیسکو کی کارکردگی بہتر رہی،ریکوری میں اضافہ ہوا اور بجلی چو ری کے خلاف سخت کاروائی کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، بڑے پیمانے پر حیسکو نے پاور ہاؤ س، ٹرانسفارمر او ر لائنوں کے مرمتی کام کئے جس کے نتیجے میں صنعت و تجار ت سمیت رہائشی علا قوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ اور بے جا لو ڈ مینجمنٹ کی شکایات سامنے نہیں آئی ہیں، پورے رمضان میں تاجر برادری نے بلا تعطل بجلی کی سپلائی کو سراہا اور کاروبا ری سرگرمیاں جا ری رکھیں جو کہ ہما رے ملک کی معیشت کے لئے نیک شگون ہے، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے ان خواہشات کا اظہار کیا کہ حیسکو عیدالفطر اور مون سون بارشوں میں بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔
سیکریٹری جنرل