پریس ریلیز
ماہ رمضان المبارک رب العزت کا بڑا انعام ہے…عدیل صدیقی
بچت بازاروں میں تاجر وں رضاکارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں
15-04-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے رمضان بچت بازار کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک رب العزت کا بڑا انعام ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں رمضان بچت بازار کے ذریعے معا شرے کے غریب او ر سفید پو ش طبقات کو غذائی اشیا ء مارکیٹ ریٹ سے سستے داموں فراہمی حکومت سندھ کا اچھا اقدام ہے اور اس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد جناب فواد غفار سومرو اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ ضلعی انتطامیہ کی طرف سے پرائس کنٹرول ایکٹ پر بھی سختی سے عمل درآماد کو یقینی بنایا گیا تاکہ مہنگائی کے اثرات سے عوام کو بچایا جا ئے، رمضان بچت بازار میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلعی انتظامیہ سے نا صرف تعاون کیا بلکہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ تاجر برادری کی کوشش تھی کہ رمضان بچت بازار میں عوام الناس کو غذائی اشیا ء آٹا، اجناس، چینی، گھی، پکوان آئل، چائے کی پتی، سبزیاں اور فروٹ مناسب قیمتوں پر فراہم کریں، عدیل صدیقی نے تاجروں کو رضاکارانہ طور پر انسانیت کے ناطے بچت بازاروں میں خدمات انجام دینے پر شاندار الفاظ خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں رمضان بچت بازاروں کے انتظامات کو سراہایا جا رہا ہے کہ ضلعی حکومت کی طرف سے ان بازاروں میں لوگوں کو جو سہولیات دی گئیں وہ نہ صرف بہتر تھیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت تھیں جو کہ ضلعی حکومت نے تاجر برادری کے ساتھ مل کر فراہم کیں۔ اس موقع پر نائب صدر اویس خان کے علا وہ محمد اریب خان، سید علی حسن لجپال، محمددانش خان، فرمان بیگ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل