پریس ریلیز
تاجر برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے…عدیل صدیقی
ہم سب کو مل کر معیشت کو ترقی کے ٹریک پر لانے کے لئے کام کرنا چاہئے…محمد اکرام راجپوت
11-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ملک میں سیا سی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا ہے،افواج پاکستان پر تنقید ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے والے شہداء کی حق تلفی ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کا دفاع پہلی ترجیحات ہیں، تاجر برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک میں عوام کو اپنی رائے کا اظہار کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان اور قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے مسائل کا حل تلا ش کیا جائے، معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پانے کی ضرورت ہے، عوام اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کے ناطے قانون کا احترام کریں، بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں، ملک میں سیا سی عدم استحکام معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہے، معا شی حالات کے تنا ظر میں امن و امان اولین ترجیحات ہونی چاہئے، ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ بزنس کے لئے پر امن ماحول کی ضرورت ہو تی ہے، معا شی بحران سے ملک میں مہنگائی کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، غریب عوام بے روزگار ہو رہی ہے، گزر اوقات کرنا مشکل ہو گیا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر معیشت کو ترقی کے ٹریک پر لائیں تاکہ عام عوام کے مسائل حل ہوں روزگار کے مواقع میسر آئیں اور ہمارا صنعتی و تجا رتی اور زرعی سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ملک میں ڈالر کی بڑھتے ہوئے ریٹ سے مزید مشکلات کے خدشات ہیں۔
سیکریٹری جنرل