پریس ریلیز
13-5-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد کی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر مظفر علی عبا سی سے ملاقات، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی، وائس چیئرمین فہیم خان اراکین جمیل کے کے، نجم الدین ابڑو اور الہ دین کے کے ہمراہ تھے۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے تاجروں کی شکایات اور مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہما رے چھو ٹے تاجروں کی شکایات کے ازالے میں تاخیر سے کاروبا ری وقت ضائع ہو تا ہے اور تاجروں کو مالی نقصان بھی ہو رہا ہے، حیسکو چاہتی ہے کہ وہ بروقت واجبات کی ادائیگی کی جائے،اس کے لئے ضروری ہے کہ تاجروں کی شکایات کا فو ری ازالہ کیا جائے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے حیسکو کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، مون سون بارشوں سے قبل گرڈ اسٹیشن، ٹرانسفارمر اور لائنوں کی مرمت ہونی چاہئے تاکہ مون سون بارشوں میں عوام کو لمبے بریک ڈاؤن اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے،بارشوں میں شہریوں کو بلا تعطل پاور سپلائی کے لئے ضروری ہے کہ مستقبل کی منصوبہ بندی پہلے سے کی جائے، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر مظفر علی عباسی نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیحات ہیں، صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈسپیو ٹ ریزالو کمیٹی (Dispute Resolve Committee) قائم کی جارہی ہے تاکہ تاجروں کے مسائل فو ری طو رپر حل کئے جاسکیں چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو نے کہا کہ وہ جلد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دور ے پر تاجروں اور صنعتکا روں سے ان کے مسائل سنیں گے۔
سیکریٹری جنرل