پریس ریلیز
25-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ملا کاتیار میں شہزاد پیٹرولیم اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معا شی حالات سب کے سامنے ہیں، سرمایہ کاری اور کاروبار سے صرف منافع حاصل کرنا تاجر برادری کا مقصد نہیں بلکہ ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ، معا شی استحکام اور ملک کی خدمت بھی ہما ری نیتوں میں شامل ہے، سرکا ری محکموں کی طرف سے تاجر برادری کے ساتھ نا روا سلوک اور حق تلفی کے واقعات سے کاروبا ری طبقے میں مایو سی پیدا ہو تی ہے، پاکستان کا بڑا المیہ یہ ہے کہ ڈالر نہیں ہے، بزنس فرینڈلی طویل مدتی بزنس انڈسٹریل انویسٹمنٹ پالیسیوں سے معیشت دور رس اثرات مرتب ہو تے ہیں، بزنس مین پر کوئی دباؤ نہیں ہو تااور یہ ہی وجہ ہے کہ پڑو سی ممالک کی معیشتیں آگے بڑھ رہی ہیں،پاکستان کا بجٹ 9100ارب روپے کا دارومدار 16لاکھ ٹیکس دہندگان پر ہے، بے تحاشہ پریشانیوں میں بزنس مین ملک کی خدمت کرر ہا ہے، پیٹرولیم اسٹیشن سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اکنامی سرکل بڑھے گا، تجا رت میں 70فیصد رزق ہے، اللہ تبا رک و تعالیٰ کاروبار میں برکت عطا کرے۔ سیا سی و سماجی رہنما سید قبول محمد شاہ نے شہزاد پیٹرولیم اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم اسٹیشن قائم ہونے سے ملاکاتیار کے لوگوں کو بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے، حکومت صوبے میں سرمایہ کاری اور کاروبا ری سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے پسماندہ علا قوں میں سرمایہ کاری اور کاروبا ری سرگرمیاں ہوں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کاروبار کے مواقع ملیں۔شہزاد پیٹرولیم اسٹیشن کے پارٹنر ستار درس نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ تقریب میں سیا سی و سماجی رہنما سید قبول محمد شاہ،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ اراکین پہلاج رائے، نواب الدین قریشی، حسام اقبال بیگ، احسن ناغڑ، ڈاکٹر ندیم بیگ، اسلم بیگ، حسین بیگ کے علا وہ وسیم میمن، شہزاد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل