پریس ریلیز
خواتین ای۔ تجا رت کر رہی ہیں…اویس خان
سندھ کی ثقافتی دستکا ری دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں…صدف رضا
03-08-2023
حیدرآباد ( )وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری (حیدرآباد سٹی) کی سینئر نائب صدر اور جستجو فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم صدف رضا نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان سے ملاقات میں کاروبا ری خواتین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایاکہ خواتین کاروبا رمیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وومن چیمبر اور جستجو فاؤنڈ یشن ان مسائل کو حل کرانے کے لئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شمار ملک کے بڑے چیمبرس میں ہوتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر بھی کاروبا ری خواتین کے بزنس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں تعاون کرے۔ وومن چیمبر اور جستجو فاؤنڈیشن یوم آزادی پاکستان پر پروگرام کا انعقاد بھی کرنے جا رہے ہیں۔حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے بتایا کہ موجودہ معا شی حالات میں خواتین کو آگے آنے کی ضرورت ہے، صدر عدیل صدیقی کاروبا ری خواتین کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سندھ اور حیدرآباد کی خواتین تجا رتی شعبے میں آئیں، ایکسپو رٹ میں آئیں معاونت کریں گے، حکومتی سطح پر بھی خواتین کی اسکل ڈیولپمنٹ کی جا رہی ہے تاکہ خواتین معا شرے میں با عزت زندگی بسر کر سکیں، حیدرآباد کی خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے، دستکا ری، آرٹ، کشیدہ کا ری سے خواتین اور بچوں کے عمدہ ملبوسات تیار کئے جا رہے ہیں، سندھ کی ثقافت کی بھرپور عکا سی کی جا رہی ہے جو کہ دنیا بھر میں پسند کی جا تی ہے، خواتین سندھ کی ثقافتی اجرک، ٹوپی، کشیدہ کا ری اور رلی کو برطانیہ، متحد عرب امارات اور امریکہ میں بھی ایکسپو رٹ کر رہی ہیں، اویس خان نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ حیدرآباد کی خواتین آئی ٹی بزنس میں آ گے آ رہی ہیں سوشل میڈیا مصنوعات کی تشہیر کا بہترین ذریعہ ہے، خواتین ای۔ تجا رت کر رہی ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اویس خان نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 76واں جشن آزادی پاکستان پر پر وقار تقریب کا اہتمام کر رہا ہے، جس میں ممبران کو مدعو کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل