پریس ریلیز
ہزارہ ایکسپریس حادثے کے جاں بحق اور متاثرہ مسافروں سے ایچ سی سی آئی کا اظہار ہمدردی
07-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپو ت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدراویس خان،مجلس عاملہ کے اراکین اورریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی نے ہزار ہ ایکسپریس حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، بد قسمت ٹرین حادثے میں تقریباً 35کے لگ بھگ مسا فر جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہونے پر تاجر برادری رنجیدہ ہے، اس مشکل گھڑی میں تاجر برادری سوگوار اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتی ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے ہزار ہ ایکسپریس میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق مسافروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، صدر عدیل صدیقی نے ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی کو ہدایت کی کہ ہزار ایکسپریس حادثے کے نتیجے میں نواب شاہ ٹریک بند ہونے کی وجہ سے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے مسافروں کو ہنگامی بنیا دوں پر کھانے پینے کی اشیا ء اور پانی کی فراہمی کی جائے، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ، اعجا ز علی راجپوت، علی رضاآرائیں سمیت تاجروں نے ٹرینوں کے مسافروں کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
سیکریٹری جنرل