پریس ریلیز
15-08-2023
حیدرآباد ( )سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم احمد صدیقی نے سیون۔اے۔ سائیڈ جشن آزا دی ہاکی لیگ 2023 کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی یوم آزادی کو شایانشان طریقے سے منا تی ہیں، 14اگست 1947 کا دن ہما ری زندگی میں سب سے اہم دن ہے، اس دن ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے حیدرآباد میں سیون۔ اے۔ سائیڈ جشن آزادی ہاکی لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کو مبارکباد دیتا ہوں کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صحت اور ذہنی نشو نما کے لئے انتہائی ضروری ہے، حکومت سندھ نے کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، مہمان اعزازی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے کھیل کے میدانوں سے لے کر صنعت و تجا رت اور ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں ترقی کی ہے، دنیا پاکستان کی عظمت کو تسلیم کرتی ہے، پاکستان ہاکی چیمپیئن رہا ہے، پاکستان نے نامور کھلا ڑی پیدا کئے، حکومت ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کی سرپرستی کرے تاکہ نوجوانوں کی تربیت کی جائے اور نوجوان ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن کریں۔ سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم احمد صدیقی اور حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری رضوان تنویر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی سمیت احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، سید علی حسن لجپال و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل