پریس ریلیز
19-09-2023
حیدرآباد ( )سابق رکن قو می اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدر آباد ایوان تجا رت و صنعت کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کی سبکدو ش اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی پذیرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسمبلی فورم پر حیدرآباد شہر کے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا، روزگار نوع انسانی کی بنیا دی ضرورت ہے، شہر کی معا شی ترقی کے لئے صنعت و تجا رت کے فروغ میں رکاوٹیں دور کرنے کی پو ری کو شش کی، حیدرآباد ڈرائی پو رٹ کو اپ گریڈ کرایا تاکہ ہما رے صنعتکار اور بر آمد کنندگان کو لاجسٹک سہولیات میسر آئیں، ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا، فیڈرل انسٹی ٹیوٹ ہائر ایجو کیشن میں کلاسیں جلد شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ایئر پو رٹ فنکشنل ہے، کمر شل ایئر لائنز کی ضرورت ہے، سابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ کویڈ میں تاجروں پر بلا جواز تشدد اور جرمانوں کے خلاف نیشنل اسمبلی میں آواز اٹھائی اور تاجروں پر ظلم بند کرانے کے لئے بات کی، حیدرآباد کا انفرا اسٹرکچر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہا تھا وفاقی حکومت سے پی۔ ایچ۔ ڈی۔ اور دیگر اسکیموں کے ذریعے شہر میں بلا امتیاز یکساں طو رپر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کرائی گئیں، حیدرآباد میں بجلی کا نظام پرانا ہے، حیسکو اہلکار بجلی چو ری کے معاملے میں غلط بیانی کر رہے ہیں، حلقے میں اسی فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہے، آئندہ الیکشن میں عوام پاکستان کی ترقی کا سو چیں ہما را مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے جو مسائل ہما رے سامنے رکھے ہیں ایم کیو ایم پاکستان نے تاجر برادری کے مسائل کو اسمبلی فلو ر پر اٹھایا بلکہ انفرا دی طو رپر وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ان مسائل پر بات چیت ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان ندیم احمد صدیقی کو تاجر برادری کی نمائندگی کے لئے ایوان میں بھیجا، پاکستان میں تمام سیا سی قوتوں کو آزادی ہونی چاہئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام وسائل حکومت سندھ کو منتقل ہو گئے ہیں، ہم نے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، سرکاری اعدادو شما رکے مطابق حیدرآباد کی تاجر برادری حکومت سندھ کو ساٹھ ارب روپے ٹیکس ادا کرتی ہے، سندھ بجٹ 2023 میں گھوٹکی سائٹ کے ترقیا تی کاموں کے لئے 211ملین روپے، خیرپو ر میرس سائٹ کی ترقیا تی کاموں کے لئے 89ملین روپے اور شکارپو ر سائٹ کے لئے 69ملین روپے مختص کئے گئے، بد قسمتی سے حیدرآباد سائٹ کے ترقیا تی کاموں کے لئے رقم مختص نہیں کی گئی، حیدرآباد کی ایک انڈسٹری دو ہزار افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے، حیدرآباد کے عوام کے بڑے حصے کو حیدرآباد سائٹ روزگار فراہم کر رہا ہے، حیدرآباد سائٹ کے ترقیا تی کاموں کے لئے فنڈز مہیا نہ کرنا زیادتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ پو رے سندھ میں انڈسٹریلائزیشن ہو تاکہ سندھ کے عوام خوشحال ہو سکیں۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر صدیقی نے کہا کہ یقینا متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے جس طرح شہر میں ترقیا تی کام کرائے ہیں اس بات سے عوام بخوبی آشنا ہے، جن حالات میں پانچ سال گزرے لوگ سمجھ رہے تھے کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کمزور ہو گئی، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نظریہ اور فلسفہ عوامی خدمت پر مبنی ہے،جس کی بدولت متحدہ قومی مومنٹ پاکستان قائم ہے، جہاں ضرورت ہو گی متحدہ قومی مومنٹ پاکستان اپنا فعال کردار نبھائے گی، عوام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی نمایاں کارکردگی پر خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر عدیل صدیقی نے عوامی نمائندوں کی پانچ سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور عوامی نمائندوں میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہئے، سالانہ ایک لاکھ کے تنا سب سے حیدرآباد کی آبا دی بڑھ رہی ہے، سرکا ری اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد کی آبا دی تقریباً تیس لاکھ ہے، آئندہ دس برسوں میں حیدرآباد کی آبا دی دگنی ہو جائے گی، آبا دی کے تنا سب کو سامنے رکھ کر پلاننگ کی جائے، ہم بیروزگاری تو پھیلا سکتے ہیں، روزگا رکی فراہمی کی پالیسی نہیں بنا تے، انڈسٹری لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا ذریعہ ہے، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ریوینیو جنریٹ ہوگا، انڈسٹریز او ر گروسری مارٹ پر چھاپے ما رے جا رہے ہیں، تاجروں پر بھا ری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں، تاجر برادری سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لئے بینکوں سے قرض لے کر گندم، چینی اور دالوں کا اسٹاک کرتی ہے، پالیسی میکر کو توجہ دینی چاہئے کہ تاجر برادری اسٹاک نہیں کرے گی تو کیسے معاملا ت آگے بڑھیں گے، حکومت ریٹ مقرر کردے تاجر برادری پابندی کرے گی، انڈسٹریل اور ٹریڈر سیکٹر حیسکو کو اڑتیس فیصد ریوینیو مہیا کر تا ہے، غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے انڈسٹریز اور کو لڈ اسٹو ریج مالکان کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے حیسکو بو ر ڈ آف ڈائریکٹر میں تاجر برادری کو نمائندگی دی جائے، غیر متعلقہ لوگوں کو حیسکو میں بو ر ڈ آف ڈائریکٹر لگایا جا رہا ہے جو کہ تاجر برادری کے ساتھ زیا دتی ہے۔ میزبان نجم الدین قریشی نے کہا کہ ہما رے بھی ایسے ہی جذبات ہیں تاجر برادری کی نمائندگی کر رہے ہیں لوگوں کے مسائل سامنے آتے ہیں اور ان مسائل کو حل کرانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، معیشت کے فروغ کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں سبکدوش ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پانچ سالہ مدت پو ری کرنے اور نمایا ں کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے تقریب میں شرکت فرمائی۔تقریب میں سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان اراکین لال چند لیمانی، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، نواب خان، غلام سرور پہنور، محمد یاور قریشی، محمد سلیم خان، شفقت اللہ میمن، سید علی حسن لجپال، افتخار عبا سی، الہ دین قائم خانی، محمد اکبر خان درانی، نجم الدین ابڑو، حسام اقبال بیگ، رضوان احمد، علی رضا آرائیں، راشد قریشی، فہیم خان، عبد الرحمن راجپوت، عامر شہاب، اسلم باوانی، شاہد کے کے، علی رضا، حماد درانی، اسلم خان دیسوالی، احسن ناغڑ، ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج ندیم قاضی، عمر الوری، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن کامران شفیق، فاروق خان، جاوید قریشی، زمان قریشی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل