پریس ریلیز
28-09-2023
حیدرآباد ( )حیدررآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان نے لطیف آباداورشہر کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی منعقدہ ریلیوں اور تقریبات میں شرکت کی، نائب صدر اویس خان نے لطیف آباد بزنس فورم کے زیر انتظام جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ریلی اور محفل میلاد کا مقصد تعلیمات حضرت محمد مصطفیﷺ نوجوان نسل تک پہنچانے کا ذریعہ ہے،آقائے کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہر زمانے میں مسلمانوں کی قوت کا سرچشمہ رہا ہے، نبی کریم ﷺکی ولادت کا جشن مناناایمان کا تقاضہ ہے۔اویس خان نے مزید کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺکی ناموس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ آقائے دو جہاں کی ولا دت کا دن منایا جائے۔ لطیف آباد بزنس فورم کے صدر حسام اقبال بیگ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا پیام لے کر آیا نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، مسلمان دنیا بھر میں محسن انسانیت کی ولادت کا جشن بھرپور جو ش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ نائب صدر اویس خان نے معروف صنعتکا ر شاہد شفیع کی محفل عید میلادالنبی ﷺ اورسابق ایم پی اے ناصر قریشی کی طرف سے منعقدہ عشق مصطفی ﷺ کانفرنس میں تاجر برادری کی نمائندگی جبکہ نائب صدر اویس خان نے مصطفی جامع مسجد میں مرکزی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے انتظامی اجلاس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر شکیل خانزادہ، مقصود احمد چوہان، صلاح الدین قریشی، جنید علی شاہ، آصف سٹہ،محمد اکرم قریشی، شاہد شفیع و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل