پریس ریلیز
11-10-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر لاء اینڈ آر ڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ سے ملاقات میں تاجر برادری کے مسائل پر گفتگو کی۔ مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ پو لیس افسران اور جوانوں کی محنت سے جرائم میں کمی آئی ہے، پو لیس ڈپا رٹمنٹ کی جملہ کارکردگی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پو لیس ڈپا رٹمنٹ عوام الناس کی فلاح و بہبود اور تاجر برادری کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار کررہا ہے، تاجر برادری میں تحفظ کا احساس بیدار ہو اہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے کہا کہ معا شرتی برائیوں کا سد باب ترجیحی بنیا دوں پر کر رہے ہیں، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائی کے لئے تھانوں کو ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں۔ ملاقات میں لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے اراکین محمد دانش خان، احسن ناغڑ اور فرمان بیگ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل