پریس ریلیز
شہریوں کو معیاری پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔۔۔ایم ڈی واسا
لطیف آباد میں آبی بحران سے شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں۔۔۔محمد دانش خان
31-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر واسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان کی قیادت میں سہ رکنی تاجروں کے وفد کی ایم ڈی واسا انجم سعید سے ملاقات، تاجروں نے ایم ڈی واسا کی توجہ لطیف آباد میں آبی بحران پر مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ غیر اعلانیہ پانی کی بندش سے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، شہریوں کے معمولات زندگی مفلو ج ہیں، آبی بحران کے کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں، واسا شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی سپلائی کو یقینی بنائے۔ ایم ڈی واسا انجم سعید نے صنعتکا روں کو بتایا کہ دریا میں پانی کی کمی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، عملہ واٹر سپلائی کی بھرپور جدو جہد کر رہا ہے، شہریوں کو معیا ری پانی کی سپلائی اولین ترجیحات ہیں، مرزا حسن مسعود بیگ اور محمدیاور قریشی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکریٹری جنرل