پریس ریلیز
23-11-2023
حیدرآباد ( )سندھ ریوینیو بو رڈ کے کمشنر ناصر بچانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دور ے پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور سرپرست اقبال حسین بیگ سے ملاقات کی اور ورکر ویلفیئر فنڈ کی ادائیگی میں تعاون کی ضرورت پر زو ر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اقتصادی پالیسیوں کے تحت سندھ ریوینیو بورڈ ٹیکسوں کی وصولی کر رہا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ صنعتکا ر برادری سے مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورکر ویلفیئر فنڈ صنعتی اداروں کی کل آمدنی پر دو فیصد عائد ہوتا ہے جو کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر فوکل پرسن مقر ر کرے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور سرپرست اقبال حسین بیگ کا موقف ہے کہ موجودہ معا شی حالات میں صنعتیں چلانا بڑا چیلنج ہے، صنعتکا ر مشکل حالات سے دوچار ہیں، ٹیکسوں میں ہو شربا اضافے جبکہ یو ٹیلٹی چارجز میں روز مرہ کی بنیاد پر اضافوں سے تاجربرادری سخت پریشان ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، محنت کش بیروزگار ہیں، معا شی حالات بہتر ہونے تک صنعتکاروں کو ورکر ویلفیئر فنڈ کی وصولی میں صنعتکا روں کو وقت دیا جائے، صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پابندی کے ساتھ ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کو ٹیکسوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے، نجم الدین قریشی نے مزید کہا کہ ہم ورکر ویلفیئر فنڈ کی ادائیگی کے سلسلے میں کوششیں کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایس۔ آر۔ بی۔ اس سلسلے میں معلوما تی سیمینار کا انعقاد کرے تاکہ دونوں اداروں کی کوششوں کے اچھے اثرات سامنے آئیں،عہدیداروں نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے۔ملاقات میں سندھ ریوینیو بو رڈ کی اسسٹنٹ کمشنر مس نرمین قریشی، سندھ سیلز ٹیکس آفیسر جہانگیر ارشاد جیسر، سندھ سیلز ٹیکس آفیسر مس اجالا شاہ راشد، سندھ سیلز ٹیکس آفیسر سارہ ابڑو، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد سلیم خان، محمد عدنان خان، احسن ناغڑ، علی رضا، مختار بیگ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل