پریس ریلیز
صنعتکار نئی صنعتیں لگائیں حکومت مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔۔۔ عبد الرشید سولنگی
اندرون سندھ میں صنعتوں کے فروغ میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنا خوش آئند ہے ۔۔۔صلاح الدین قریشی
31-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صنعتی امور سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی نے صوبائی سیکریٹری صنعت عبد الرشید سولنگی کی زیر صدارت صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں حیدرآباد کے صنعتکا روں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ملک کی صنعتیں معا شی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ہالا، مٹیا ری، بدین، ٹنڈو محمد خان سمیت دیہی علا قوں میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کر کے صنعتیں قائم کرنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ان علا قوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی صنعتی فروغ کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں،سندھ میں صنعتوں کا فروغ خو ش آئند اقدام ہے، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو معیشت مضبوط ہو گی، دیہی سندھ میں لوگوں کے پاس زمینیں ہیں وہ با آسانی صنعتیں لگا سکتے ہیں، حکومت دیہی علا قوں میں صنعتکا ری پر بنیا دی سہولیات اور مراعات دے، کسی بھی ملک کا ایس ایم ای سیکٹر معا شی بیک بون ہوتا ہے۔ اجلاس میں ماہر معا شیات قیصر بنگالی، سیکریٹری انڈسٹریز عبد الرشید سولنگی، ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز ڈاکٹر ثروت سمیت سندھ بھر کے ایوان تجا رت و صنعت کے نمائندگان موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل