پریس ریلیز
07-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سیلانی ماس آئی ٹی گرینڈ انٹری ٹیسٹ کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ معا شی حالات میں والدین بچوں کے مہنگے آئی ٹی کو رسز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، مولانا بشیر احمد فاروقی کا ویژن ہے کہ حصول روزگار میں آسانیاں فراہم کی جائیں، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت اور جاب فیئر اس سلسلے کی کڑی ہیں، سیلانی ویلفیئر معا شرے کی بھرپور مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ پر مخیر حضرات بہت زیا دہ اعتماد کرتے ہیں اور یہ ادارہ مختلف شعبہ جات میں عوام کو سہولیات مہیا کر رہا ہے، ہما رے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، پاکستان کی آبا دی کا چونسٹھ فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا رجحان بڑھ رہا ہے، موبائل ایپ ڈیولپمنٹ، ویڈیو اینیمیشن، گرافکس ڈائزیننگ اور فلٹر اچھے کورسز ہیں، طلبہ وطالبات کا مستقبل اس ٹریننگ سے وابستہ ہے، دنیا میں آئی ٹی تجا رت ترقی کر رہی ہے، تمام بزنس آئی ٹی پرمنتقل ہو رہے ہیں، نوجوان آئی ٹی تربیت پر ترجیح دیں تو مستقبل میں روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر حیدرآباد انسانی کی فلاح و بہبود کے علا وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے، سیلانی ویلفیئر حیدرآباد کے نگراں محمد ذاکر آرائیں اور ان کی ٹیم کو کامیاب پراجیکٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر ڈاکٹر رضوان احمد نے سیلانی ویلفیئر کے آئی ٹی کے میدان میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ تربیت پر فوکس کریں تاکہ مستقبل میں اچھے روزگار حاصل کرسکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ووکیشنل ٹریننگ سمیت بہت سے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے جو کہ قابل ستائش ہیں۔ عمران سہر وردی نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر حیدرآباد کی عمدہ کارکردگی سے معا شرے کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ سیلانی ویلفیئر حیدرآباد کے نگراں محمد ذاکر آرائیں نے کہا کہ گرینڈ انٹری ٹیسٹ کا مقصد ذہین طلبہ و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت مہیا کرنا ہے، انٹری ٹیسٹ میں تین ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جبکہ پچھلے سال تیرا سو طلبہ رجسٹر ہوئے چھ سو طلبہ نے تربیت حاصل کی جبکہ آٹھ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں، اس کے علا وہ معا شرے کے غریب اور متوسط طبقے کے لئے بہت سے پراجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ کے نگراں فیصل قادری، ریجنل مینیجر امتیاز علی انجم، ایڈمنسٹریٹر شعیب علی سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل