پریس ریلیز
21-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور بزنس مین پینل پروگریسیو کے کو آرڈینیٹر عدیل صدیقی نے انجمن تاجران صدر بازار کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتکاروں اور تاجروں کاواحد نمائندہ پلیٹ فارم ہے، تاجروں کے لئے چیمبر کے دروازے کھلے ہیں، صد ر پاکستان، سابق وزیر اعظم پاکستان،سفارتکاروں، وفاقی و صوبائی وزرا ء،سیکریٹریز اور پو لیس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ لائژن سے چیمبر کی ساکھ کو بحال ہوئی ہے، چھو ٹے تاجروں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھا یا جا رہا ہے،صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے تاجربرادری کو بنیا دی سہولت دی جانی چاہئے تاکہ تاجر برادری معیشت کی بڑھوتری کے لئے کام کر سکے، شہر کی معا شی ترقی اولین ترجیحات ہیں، حیدرآباد کی صنعتوں کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر نے ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے مارکیٹوں میں ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کے کام کئے ہیں، جبکہ ٹریفک پو لیس کی مدد سے مارکیٹوں میں ٹریفک پو لیس اہلکار تعینات کرا دیئے ہیں تاکہ تاجر برادری اور خریداروں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ صدر عدیل صدیقی نے مزید بتایا کہ سندھ فو ڈ اتھارٹی میں 2021سے تاجروں و صنعتکا روں کے فو ڈ لائسنس سرد خانے میں پڑے تھے چیمبر نے صنعتکاروں و تاجروں کے فو ڈ لائسنس کے حصول میں معاوت سے دو سو پچاس فو ڈ لائسنس جاری کرائے ہیں جبکہ فو ڈ لائسنس کی تجدید میں بھی تاجروں سے تعاون کررہے ہیں، سندھ اسمال انڈسٹریز کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیرات کا کام شروع ہو گیا ہے،سائٹ کے روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انجمن تاجران صدر بازار کے سرپرست ندیم احمد صدیقی اور صدر معیز عباس نے صدر ایوان عدیل صدیقی کو تاجروں کے مسائل کامیابی سے حل کرانے پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ قبل ازیں انجمن تاجران صدر بازار کے جنرل سیکریٹری ضرار احمد خان نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران صدر بازار اپنے دکانداروں کے مسائل مقامی طور پر حل کر ارہی ہے، البتہ حیسکو اور کنٹونمنٹ بورڈ سے متعلق تاجروں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، تاکہ صدر بازار کے دکانداروں کے دیرینہ مسائل حل کرا کے کاروبا ری سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈر شپ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل ڈپارٹمنٹ موثر اور جامع طریقے پیش کر رہی ہے اور ان کو حل بھی کرایا جا رہا ہے، انجمن تاجران صدر بازار حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ کھڑی ہے۔استقبالیہ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین محمد عدنان خان، احسن ناغڑ کے علا وہ انجمن تاجران صدر بازار کے سینئر نائب صدر حسنین حاتمی، نائب صدر نبیل صدیقی، جنرل سیکریٹری ضرار احمد خان، جوائنٹ سیکریٹری دانش جعفر، خزانچی شعیب اکبر علی، جوائنٹ خزانچی کمیل اظہر، پریس سیکریٹری جمیل الرحمن، جوائنٹ پریس سیکریٹری خذیمہ کانچ والا، آفس سیکریٹری یوسف دادا، جوائنٹ آفس سیکریٹری عباس ماموں جی اراکین رفیق شیخ، ظہیر قریشی، راشد زئی، حمزہ حاتمی، عاصم شیخ، آصف، عزیز فاطمی ودیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل