پریس ریلیز
24-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے رمضان بچت بازار کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کورضاکارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔نائب صدر اویس خان کا کہنا تھا کہ رمضان بچت بازار کا مقصد ماہ صیام میں معا شرے کے پسے ہوئے طبقات کو عبادت اور عید الفطر کی خو شیوں میں شامل کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے شہید ملت پارک رمضان بچت بازار میں پر گراسری، فروٹ، ویجیٹبل اور گوشت کے اکتالیس اسٹالز بنائے گئے ہیں،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر اشیا ء خوردو نوش پر بیس تا پچیس فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، عوام کی سہولت کے لئے پندرہ رمضان المبارک کے بعد رمضان بچت بازار میں ریڈی میڈ گارمنٹس، گلاس بینگلز اور کڈز گارمنٹس کے بھی اسٹال اپنا کام شروع کر دیں گے۔ تاجر برادری کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال شہریوں کو ماہ صیام میں زیا دہ سے زیا دہ سہولیات مہیا کرنا ہے۔ دورے کے موقع پر حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد اریب خان، احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان، نواب الدین قریشی، فیضان خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل