پریس ریلیز
ابو حماد مفتی احمد میا ں برکا تی کی دینی علمی خدمات شہر کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔۔۔عدیل صدیقی
07-04-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی،نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے عالمی مبلغ اسلام شیخ الحدیث التفسیر، جید عالم دین مفتی اعظم سندھ بلو چستان،مہتمم دار العلوم احسن البرکات ابو حماد مفتی احمد میا ں برکا تی رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب ایک جید عالم دین تھے، دین اسلام کے لئے ان کی دینی و علمی خدمات تاریخ کا سنہر اباب ہیں، مرحوم کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے، سینکڑوں علماء کرام تیار کئے، دین کی تبلیغ کے لئے رات دن سخت محنت کی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے تاجر و صنعتکا ر برادری کی طرف سے مفتی احمد میاں برکا تی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے و جانشین علامہ مفتی جواد رضا برکا تی الشامی سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تبارک تعا لیٰ ابو حماد مفتی احمد میا ں برکا تی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سیکریٹری جنرل