پریس ریلیز
07-04-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے لگائے گئے رمضان بچت بازار کے اختتامی دورہ، نائب صدر اویس خان ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صدر عدیل صدیقی نے گفتگو میں بتایا کہ میئر حیدرآباد کاشف شورو نے رمضان المبارک میں معا شرے کے غریب اور متوسط طبقے کی سہولت کے لئے رمضان بچت بازارلگانے میں تاجر برادری سے تعاون طلب کیا تھا حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلعی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کے فلاح بہبود کے لئے کام کرتا رہا ہے اور الحمد اللہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کے تعاون سے رمضان بچت بازا رمیں مارکیٹ کے مقابلے میں بیس تا پچیس فیصد کم نرخ پر گرا سری آئٹم (اشیا ء خوردو نوش) فرو ٹ اور ویجیٹیبل فروخت کئے گئے جبکہ کچھ آئٹم پر خریداروں کو پچاس فیصد تک رعایت بھی دی گئی، شہید ملت پارک میں لگائے گئے رمضان بچت بازار میں حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کی طرف سے پینتیس اسٹال لگائے گئے اور ان اسٹالوں کی سیکو رٹی، صفائی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے، رمضان بچت بازار میں ایک اندازے کے مطابق ہزاروں عوام نے خریداری کی، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے کامیاب رمضان بچت بازار پر حیدرآباد چیمبر اور حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اچھا عمل ہے ہم سب کو مل کر معا شرے کے پسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے کام کرنا چاہئے، صدر عدیل صدیقی نے اسٹال ہولڈرز اور رضاکاروں محمد اریب خان، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، اسامہ ندیم،فہد شیخ، سمیر احمد، شہروز احمد، وقاص،یاسر احمد اور کو تعریفی اسنا د دیئے
سیکریٹری جنرل