پریس ریلیز
06-05-2024
حیدرآباد ( )چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ریجنل ٹیکس کلکٹریٹ فیڈرل بور ڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) حیدرآباد محمد فاروق اعظم میمن نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی طرف سے ان کے ایبٹ آباد ٹرانسفر پر دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب میں میزبان اور شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور دوستوں کی دعاؤں کے سہا رے میرا آگے کا سفر آسان ہو جائے گا، حیدرآباد کی تاجر برادری کے لئے جو کام کیا شہر کا سپو ت ہونے کا حق ادا کیا ہے، ایمانداری سے تاجر برادری کی خدمت کی ہے، میرا خیال یہ ہے کہ ہر سرکا ری ملازم ایسا کریں تو ان شا ء اللہ ہمارا ملک آگے بڑھے گا، سال 2022میں پوائنٹ آف سیل (پی۔او۔ ایس) کی تعداد سترہ تھی اور اب الحمد اللہ پی۔ او۔ ایس کی تعداد نوے کے قریب ہے، مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ پر کامیابی حاصل ہوئی، چھاپے کا مقصد گرفتار ی نہیں بلکہ میری کامیابی قانون پر عمل کرانے میں ہے، تاجربرادری ٹیکس قوانین پر عمل کر رہی ہے جو کہ ہما رے لئے بڑا اعزاز ہے، اس شہر کی تاجر برادری نے پی۔ او۔ ایس سسٹم سے جڑ کر خو د بھی عزت کما ئی ہے، حیدرآباد کے ستر ہزار نئے تاجروں نے ایف۔ بی۔ آر ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن کرائی ہے اور آئندہ ریٹرن بھی فائل کریں گے، حیدرآباد کی تاجر برادری آئی۔ ایم۔ ایف کی شرائط پر عمل کرنے میں سر فہرست ہو گی، 2022میں ریوینیو کلیکشن میں کمزوریاں تھیں جن کو درست کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایف۔ بی۔ آر کمشنر صاحبان نے بہت کام کیا ہے، سال 2022میں سوا دو ارب روپے ماہانہ ٹیکس کلیکشن ہو رہی تھی اور اب چھ ارب روپے ماہانہ ٹیکس کلیکشن ہو رہی ہے، تقریباً تین گنا ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہو چکا ہے، ایف۔ بی۔ آر میں عام طور پر مئی جون میں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہو تی ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ریجنل ٹیکس کلکٹریٹ حیدرآباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ الوداعی تقریب آپ کی بہترین سروسز پر خراج تحسین پیش کر نے کے لئے سجائی گئی ہے، آپ نے حیدرآباد سے ایف۔ بی۔ آر کے ریوینیو بڑھانے کے لئے سخت محنت کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگست 2022میں ریجنل ٹیکس کلیکٹریٹ کی ریوینیو کلیکشن پینتیس بلین روپے سالانہ تھی اور آج ریوینیو کلیکشن ساٹھ بلین روپے روپے سالانہ ہے، آپ کے دور میں ایف۔ بی۔ آر ریوینیو کلیکشن میں دو سو فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ ایک بڑی کامیابی ہے، آپ کے ڈپارٹمنٹ اور تاجر برادری سے مضبوط کو آرڈینیشن نے ٹیکس ریوینیو بڑھانے میں نمایاں کردارہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کسی بھی قسم کی بد نظمی پیدا نہیں ہوئی، سچی بات تو یہ ہے کہ کیسز کے فیصلوں میں آپ ایف۔ بی۔ آر ٹیکس کلیکشن کو اولیت دیتے رہے ہیں، ہما ری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ محمد فاروق اعظم میمن ہمدرد انسان اور کامیاب ٹیکس کلیکٹر ہیں جو کہ ایف۔ بی۔ آر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔سابق ایم پی اے ندیم صدیقی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے خطاب کرتے ہوئے محمد فاروق اعظم میمن کے لئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔ میزبان خرم فیصل صدیقی، صارم صدیقی، خزیمہ صدیقی، نبیل صدیقی نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک و ٹوپی پیش کئے۔ الوداعی تقریب میں سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی، کمشنر ویلتھ ٹیکس امجد حسین میمن، کمشنر انکم ٹیکس شمیم مرتضیٰ، ایڈیشنل کمشنر ساجد آرائیں، ایڈیشنل کمشنر اقبال احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر علی محمد، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، حاجی محمد سلیم خان، محمد فہیم خان، محمد اکبر خان درانی، احسن ناغڑ، صلا ح الدین قریشی، سید علی حسن لجپال، اعجاز علی راجپو ت، نواب الدین قریشی، مقصود احمد چوہان، ناصر خان، محمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، ظہیر جان، محمد اسلم خان دیسوالی، احتشام انصا ری، محمد یاور قریشی، محمد راشد قریشی، نجم ابڑو، جاوید خلجی کے علا وہ تراب علی خوجہ، محمد مدنی، اسد جونیجو، فیضان شیخ، طارق بجرانی،ڈاکٹر کاشف شیخ، عمرطارق، زبیر گھانگھرا،مخدوم مشتاق احمد، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، سینئر صحافی علی حسن، جنید خانزادہ، محمد حسین خان، حامد شیخ، حمید الرحمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل