پریس ریلیز
این۔ بی۔ پی ریجنل کریڈٹ بزنس ہیڈ سے نجم الدین قریشی کی ملاقات
11-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے نیشل بینک آف پاکستان کے ریجنل کریڈٹ بزنس ہیڈ حیدرآباد پرکاش سے ملاقات میں تاجر برادری کے مسائل بالخصوص چھو ٹے کاروبار ی لوگوں کے قرضہ جات میں حائل دشواریوں پر بات چیت ہوئی۔ نجم الدین قریشی نے ریجنل کریڈٹ بزنس ہیڈ این۔ بی۔پی کو حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت دی، ریجنل کریڈٹ بزنس ہیڈ این۔ بی۔ پی پرکاش نے چھو ٹے کاروبا ری لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل