پریس ریلیز
پاکستان میں ذیابطیس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔۔۔عدیل صدیقی
ذیابطیس ماہرین آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مریض کی تشخیص کر سکیں گے۔۔۔ڈاکٹر ثانیہ بشیر
19-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور ذیابطیس کی ماہر اور سی۔ای۔ او۔ذیابطیس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے ایک پروقار تقریب میں دونوں اداروں کے مابین روابط بڑھانے کے لئے مفاہمتی یاداشت (ایم۔ او۔ یو۔) پر دستخط کئے۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیابطیس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور کم عمر بچے بھی متاثر ہورہے ہیں ہم سب کو مل کر ذیابطیس جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجیز سے ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں، سندھ کے پسماندہ علا قوں میں ذیابطیس کے مریضوں تک رسائی بہتر بنانے کے لئے ذیابطیس ٹیلی کیئر جیسے پلیٹ فارم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبو ں میں کام کرنا چاہئے، ذیابطیس کی ماہر ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے شرکاء سے گفتگو میں بتایا کہ ذیابطیس ٹیلی کیئر 2020سے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے اور یہ پاکستان میں پہلا ٹیلی میڈیسن پورٹل ہے، ذیابطیس ماہرین کی ٹیم رہائش گاہ پر آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مریض کی تشخیص کر کے ادویات مہیا کرتی ہے، مریض ذیابطیس ٹیلی کیئر پر رجسٹر ڈ ممبر بنیں ذاتی پروفائل روزانہ کی بنیا دپر مریض کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے، ماہر ڈاکٹر کی ٹیم جائزہ لیں گے یہ ایک قابل اعتما د انتطامی نظام ہے، ہمارے پاس فی الحال تین پلان ہیں، آگے چل کر بڑھائیں گے تاکہ زیا دہ سے زیادہ لوگ کم وقت میں فائدہ اٹھا سکیں، مینجمنٹ پلان میں لائف اسٹائل، گائیڈ لائنز، ورزش گائیڈ لائنز، مریض کی خوراک سے متعلق مکمل رہنمائی کی جا تی ہے اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ مریض کو اورل ٹیبلیٹ یا انسولین کی ضرورت ہے، ہما رے پاس درمیانی عمر کے مریض ہیں، موبائل پر مریضوں کو میسج اور ای میل کے ذریعے میڈیسن، خوراک اور ورزش کی یاددہانی کرائی جا تی ہے اور ٹریکر کے ذریعے مریضوں کی نگہداشت بھی کی جا رہی ہے، ذیابطیس ٹیلی کیئر کے ایم ڈی ڈاکٹر فرخ بشیر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، محمد عدنان خان، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، اریب خان، راشد قریشی، فہیم خان، سرور نعیم، اعجاز علی راجپو ت، علی رضا آرائیں، اسلم خان دیسوالی، ناصر خان، محمد یاور قریشی، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، حاجی جاوید خلجی، ملک ہاشم، حماد درانی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل