پریس ریلیز
کرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر پو لیس افسران کو انعام دیں گے۔۔۔عدیل صدیقی
ایس ایس پی حیدرآباد کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔۔۔تاجر برادری
29-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد میں اسٹریٹ کرائم اور چو ری ڈکیتی کی روک تھام، ملزمان کی گرفتا ری اور مسروقہ مال کی برآمدگی پر پو لیس افسران کی عمدہ کارکردگی پر تعریفی تقریب ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی، مہمان اعزازی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے لطیف آباد ڈکیتی کے متاثرہ تاجر کو مسروقہ رقم تقریباً بیس لاکھ روپے دیئے اور پو لیس ٹیم ڈی ایس پی بلدیہ عنا یت علی قریشی، ڈی ایس پی لطیف آباد حاجی مسعود اقبال، ایس ایچ او اے سیکشن لطیف آباد منیر عبا سی اور ایس ایچ او بھٹائی نگر اسلم پرویز ابڑو کو تعریفی اسناد پیش کیں اور تاجر برادری کی طرف سے ثقافتی تحائف پیش کئے۔ صدرعدیل صدیقی نے پو لیس افسران کو بہترین کارکردگی پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار حیدرآباد میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں تاجر برا دری اس کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، پو لیس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور جوان جس تندہی سے عوام اور تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں وہ لائق تعریف ہیں۔ صدر عدیل صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام میں پولیس کے شہدا ء کی یاد ہمیشہ اس دھرتی کے لوگوں کے دلوں میں رہے گی، صدر عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ڈی ایس پی حاجی مسعود اقبال اور ایس ایچ او اے سیکشن منیرعباسی جرائم کے خاتمے کے لئے شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں،تاجر برادری ان کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ زیب چاچڑ، پی ایس او انسپکٹر قاضی معین و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل