پریس ریلیز
28-06-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سب کمیٹیوں کی تشکیل کردی،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو چلانے والی کور کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپو ت، سرپرست اقبال بیگ، ندیم صدیقی، پہلاج رائے لال چند اور نجم الدین قریشی کی مشاورت سے سب کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی، آپ لوگ تاجروں کے مسائل حل کرانے پر فوکس کریں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ تاجر برادری کی بے لو ث خدمت اور شہر کی معیشت کو ترقی دینا ہے تاکہ لوگوں کو کاروبار اور روزگار کے مواقع حاصل ہوں، امید ہے کہ آپ لوگ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ پہلے فیز میں 12سب کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جن کے نام یہ ہیں: ٹیکسیشن FBR سب کمیٹی کے چیئر مین پہلاج رائے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سب کمیٹی کے چیئر مین لال چند لیمانی، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین اکبر درانی، حیسکو سب کمیٹی کے وائس چیئر مین فہیم خان، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اینڈ پبلی کیشن سب کمیٹی کے چیئر مین ضیا ء الدین، واسا سب کمیٹی کے چیئر مین اختیار احمد آرائیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد عدنان خان، سوئی گیس سب کمیٹی کے چیئر مین محمد سلیم خان فیئرز اینڈ ایگزیبیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان، ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین حسام اقبال، لطیف آباد ٹریڈ یونین سب کمیٹی کے چیئرمین حماد درانی اور ہیلتھ اینڈ فٹنس سب کمیٹی کے چیئر مین سمیر اقبال کو مقرر کیا ہے۔ سرپرست اقبال بیگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں انتھک محنت کرنی ہوگی، عدیل صدیقی جیسی نوجوان قیا دت ہمارے پاس موجود ہے، آپ لوگ ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ سب کمیٹی کی چیئر مین شپ بھا ری ذمہ داری ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں قدم قدم پر مدد اور تعاون کریں گے،حیدرآباد چیمبر کو کارکردگی کے لحاظ سے ملک کے بہترین چیمبرز کی صف میں شامل کریں گے۔لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی کی مشاورت سے محکمہ پو لیس کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل حل کرائیں گے، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین اکبردرانی نے کہا کہ ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پو را اتریں گے، تاجر برادری کی خدمت کریں گے، حیسکو انتظامیہ سے مل کر تاجروں کے مسائل حل کرائیں گے۔ ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین حسام اقبال نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی کے ویژن کو سامنے رکھ کر کام کرنا ہے، ملکی مصنوعات کی بر آمدات میں اضافہ اور در آمد و برآمد کنندگان کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اینڈ پبلی کیشن سب کمیٹی کے چیئر مین ضیا ء الدین نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرانا ہمارا مقصد ہے،باعث افتخار امر یہ ہے کہ حیدرآباد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیانے ہمیشہ حیدرآباد کے مسائل کو اٹھانے میں چیمبر کا ساتھ دیا ہے اور ہم آگے بھی اسی تعاون کی توقع کرتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل