پریس ریلیز
01-05-2022
حیدرآباد ( )ملک کا محنت کش مزدور اس ملک کا سرمایہ ہیں، یہ بات حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے اپنے یوم مئی کے پیغام میں کہی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کی ترقی کا انحصار محنت کش اور مزدور کی خوشحالی سے ہے اور ان کی خوشحالی ملک کی معاشی پالیسی کا تسلسل ہے، پاکستان کی تاجر و صنعتکار برادری ان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ ہے اور اس بات کا اعا دہ کرتی ہے کہ مزدوروں کو ان کے مکمل حقوق دیئے جائیں۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل