پریس ریلیز
01-10-2023
حیدرآباد ( )نامور صنعتکا رحیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت کی طرف سے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھا ریجو، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ایف بی آر حیدرآباد ڈاکٹر فاروق اعظم کے اعزاز میں پر وقار استقبالیہ تقریب جیم خانہ میں منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھا ریجو نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیں جو محبت اور پیار دیا ہے اور پو لیس ڈپا رٹمنٹ کی پذیرائی نے ہما رے خدمت کے جذبات مزید بڑھا دیئے ہیں، میزبان محمد اکرام راجپوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ معا شی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو شہریوں کو روزگار حاصل ہو گا، صنعت اور کاروبا ر کا تحفظ کریں گے، کرائم کے خاتمے کے لئے درست سمت پر کام کر رہے ہیں، معا شرتی برائیوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنا چاہئے۔ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے مہمانوں کا خیر مقد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی طارق رزاق دھا ریجو سے دیرینہ دوستی ہے، آپ احسن تقویم اور بہاد رپو لیس آفیسر ہیں، ایس ایس پی امجد احمد شیخ تاجر برادری کے ہر دلعزیز پولیس آفیسر ہیں اور ان کی خدما ت سب پر عیاں ہیں، چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو ایف بی آر ڈاکٹر فاروق اعظم کی صنعت و تجا رت کے فروغ میں خدمات قابل ستائش ہیں، اہل بینش صنعتکار تاجر وں کی شرکت نے محفل کو رونق بخشی ہے، استقبالیہ تقریب کا مقصد پو لیس ڈپارٹمنٹ کے ہونہار اور قابل افسران کا حوصلہ بڑھانا ہے، میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میزبان محمد اکرام راجپوت نے ڈی آئی جی طارق رزاق دھا ریجو اور ایس ایس پی امجد احمد شیخ کو روایتی تحائف پیش کئے۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، نامورصنعتکا ر اور تاجر پہلاج رائے، لال چند، ندیم احمد صدیقی، سلیم عمر میمن، محمد سلیم خان، جاو ید اقبال راجپو ت، احسن ناغڑ، حسام اقبال بیگ، شفقت اللہ میمن، افتخار عبا سی، فہیم خان، محمداکبر خان درانی، اسلم خان دیسوالی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل